معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا
سیف الاسلام قذافی کے قتل کی اطلاع
تریپولی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ قذافی خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے عرب نیوز چینل العربیہ کو بتایا ہے کہ سیف الاسلام کو منگل کے روز ان کے گھر کے باغ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا
حملہ اور ملزمان
ذرائع کے مطابق چار نامعلوم حملہ آوروں نے سیف الاسلام قذافی پر گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی معصوم لوگوں کی بددعائیں تمہیں جینے نہیں دیں گی، جان بوجھ کر پاکستان میں پانی چھوڑا:گورنر سندھ
سرکاری تصدیق
لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا (LANA) نے بھی سیف الاسلام قذافی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جس میں ان کے مشیر عبداللہ عثمان کا حوالہ دیا گیا ہے۔
سیف الاسلام قذافی کی سیاسی پسِ منظر
سیف الاسلام قذافی کو طویل عرصے تک اپنے والد معمر قذافی کا سیاسی جانشین سمجھا جاتا رہا۔ انہوں نے 2021 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم وہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔








