پشاور: بلدیاتی نمائندگان کا 11 فروری کو احتجاجی دھرنے کا فیصلہ
پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی دھرنا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے 11 فروری کو سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلا بازوں نے خلائی سٹیشن سے ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا اظہار کیا
احتجاجی دھرنے کی تفصیلات
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق، لوکل کونسلز ایسوی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام 11 فروری کو احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ دھرنا خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پشاور میں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 327ویں وساکھی فیسٹیول پر دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد، سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری ، کنٹرول رومز قائم
مئیر پشاور کا بیان
مئیر پشاور زبیر علی کا کہنا ہے کہ 11 فروری کا احتجاجی دھرنا تاریخی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو مفلوج رکھا گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں مئیرز، تحصیل و ویلج کونسلز اور چیئرمینز بھرپور شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی
لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم
مئیر پشاور نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئیں ہیں۔ اختیارات اور ترقیاتی فنڈز نہ ہونے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بلدیاتی نمائندے بغیر وسائل کے بھی عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔
جے یو آئی کی حمایت
دوسری جانب جے یو آئی ضلع پشاور نے بھی 11 فروری کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز مفتی محمود مرکز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔








