حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایرانی جنرل کی اسرائیل کو جوابی دھمکی

ایران کی جوابی دھمکی

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ساڑھے 5 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا

اسرائیل کی دھمکی

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ تہران پر حملہ مہلک، متناسب اور حیران کن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس کا انکشاف: جب معروف برانڈز نے میری پہلی حاملگی میں کام دینے سے انکار کیا

ایرانی جنرل کی واضح کارروائی کی تیاری

یواف گیلانٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔ ایرانی جنرل مرتضیٰ نے بھی جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

دشمن کو دھول میں اڑانے کی دھمکی

ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی حملے کے نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی، بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی گئی

اسرائیل کے دفاعی نظام کی ناکامی

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر جو اہداف چاہے انہیں نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ملک ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

ایران کے میزائل حملے

یاد رہے کہ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے اسرائیل پر 190 میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی تین ائر بیسز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہداف کی کامیابی اور اسرائیلی دعوے

ایران کی القدس فورس نے اسرائیل پر حملے میں 90 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ کر دیے تھے، کچھ میزائل اسرائیل کی حدود میں گرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...