لاہور میں 3 روز کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، کائٹ ایسوسی ایشن کا دعویٰ
لاہور میں پتنگ بازی کا زبردست جوش و خروش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تین روز کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
مارکیٹ میں پتنگوں کی بھرمار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کائٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منگل کو مارکیٹس میں 5 لاکھ سے زائد پتنگیں فروخت کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ ویزے کی آڑ میں پہلے سعودی عرب اور پھر غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
پشاور کی پتنگوں کی طلب میں اضافہ
لاہور میں بسنت کے باعث پشاور میں تیار ہونے والی پتنگوں اور گڈیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو این ایف پی اے کے کنٹری ریپریزنٹیٹو کا ویمن پروٹیکشن سینٹر لاہور کا دورہ، تفصیلی بریفنگ
یکہ توت بازار کی مصروفیت
دوسری جانب پشاور کے قدیم یکہ توت بازار میں پتنگوں کی درجنوں دکانیں قائم ہیں جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے کاریگر دن رات گڈیاں اور پتنگیں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چین کو 220 ارب روپے سود کی ادائیگی سے انکار
معیاری پتنگیں تیار کرنے والے کاریگر
یہ کاریگر اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت معیاری، خوبصورت اور سستے داموں پتنگیں تیار کر رہے ہیں جو بڑی تعداد میں لاہور اور دیگر شہروں کو بھجوائی جا رہی ہیں۔
پتنگ سازی کا سلسلہ جاری
یکہ توت بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم پتنگ سازی کی ورکشاپس میں کام تیزی سے جاری ہے جہاں کاریگر مسلسل محنت کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں اور گڈیاں تیار کر رہے ہیں۔








