ٹیکسٹ میسج بھیجنے سے ٹیکس پیئرز میں کتنا اضافہ ہوا؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا
چیئرمین ایف بی آر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ میسج بھیجنے سے 10 لاکھ ٹیکس پیئرز میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان اپنی نالائقیوں کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھو چکے تھے، ہندو اپنی عیاری سے اب انگریز کیساتھ مل گیا تھا،مسلمانوں کیلئے ہر طرح کی مشکلات تھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس
نجی نشریاتی ادارے جنگ کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کرک میں بارش سے تباہی، طغیانی کے باعث 2 افراد پانی میں بہہ گئے
ٹیکسٹ میسج کا اثر
اجلاس میں سینیٹر اسد قاسم کے ٹیکسٹ میسج کے حوالے سے سوال پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے جواب دیا کہ ٹیکسٹ میسج بھیجنے سے 10 لاکھ ٹیکس پیئرز میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکسٹ میسج ٹیکس پیئر کو اس کے رجسٹرڈ نمبر پر کیے جا رہے ہیں، خالی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
کمیٹی چیئرمین کی وضاحت
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر اسد قاسم نہیں آئے، وہ آئیں تو ان کو سمجھا دیں۔








