پی آئی اے کا پیرس سے آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان
پی آئی اے کی نئی رعایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ
خصوصی رعایت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس خصوصی رعایت کا اطلاق پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں پر ہوگا، جس کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمازون کا اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
بکنگ کی مدت
تفصیلات کے مطابق، مسافر اس خصوصی رعایت کے تحت 10 فروری 2026 تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔
رعایت حاصل کرنے کے طریقے
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا اپنے قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔








