عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ چیف جسٹس کو یقین دہانی کے باوجود خاندان کو نہیں دیا گیا، ذاتی معالجین کو معائنے کی اجازت نہیں ، یہ انسانیت سوز سلوک ہے، سلمان اکرم راجا
لاہور میں صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ چیف جسٹس پاکستان کو یقین دہانی کے باوجود اب تک خاندان کو نہیں دیا گیا۔ آنکھ کی تکلیف کا باعث کوئی اور معاملہ ہو سکتا ہے۔ ذاتی معالجین کو بھی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ انسانیت سوز سلوک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر 6 ماہ میں 8 ہزار مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے
علاج کی تشویش
انہوں نے اپنے ایکس بیان میں کہا کہ اب عمران خان کی تکلیف بہتر ہے لیکن معاملہ تشویشناک ہے۔ صحیح علاج نہ ہونے کی صورت میں آنکھ بگڑ سکتی ہے۔ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق پمز ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر ریٹیناکی تکالیف کے حوالے سے مطلوبہ مہارت نہیں رکھتا۔
مصدقہ اطلاع
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ کل جو مصدقہ اطلاع بشری بی بی کی صاحبزادی کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے اس کے مطابق خان صاحب کی آنکھ میں تکلیف دو ہفتوں سے تھی پر ڈاکٹری معائنہ نہیں کرایا گیا۔ جب تاخیر سے معائنہ ہوا تو ڈاکٹر نے ہسپتال لیجانے پر اصرار کیا۔
خان صاحب کا میڈیکل ریکارڈ چیف جسٹس پاکستان کو یقین دہانی کے باوجود اب تک خاندان کو نہیں دیا گیا۔ آنکھ کی تکلیف کا باعث کوئی اور معاملہ ہو سکتا ہے۔ ذاتی معالجین کو بھی خان صاحب کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ انسانیت سوز سلوک ہے۔
— salman akram raja (@salmanAraja) February 4, 2026








