لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل پر مولانا فضل الرحمان کی مذمت
سیف الاسلام قذافی کے قتل کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ
اسٹعماری بغاوت کا تسلسل
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی خاندان امریکا اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے، قذافی خاندان کو عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
تاریخی مثالیں
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کینڈی، بھارت میں نہرو اور پاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو جلا ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ساری عمر ابا جی کو تنخواہ امی جی کے ہاتھ میں دیتے دیکھا اپنی ضرورت کیلئے بھی انہی سے پیسے لیا کرتے، سوچ رکھا تھا شادی کے بعد میں بھی ایسا ہی کروں گا۔
تعزیت کا اظہار
قذافی خاندان اور لیبیا کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔
سیف الاسلام قذافی کا قتل
خیال رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا تھا۔ سیف الاسلام قذافی کا قتل 4 افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔








