اداکارہ لائبہ خان کو سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
لائبہ خان کی شادی کی تصاویر پر تنازعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کو اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، صارفین نے بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی نقل اتارنے کا الزام عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مخدوم علی خان جسٹس مسرت ہلالی کو مسز ہلالی کہہ گئے
سوشل میڈیا پر تصویروں کی مقبولیت
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے اس سے قبل مداحوں سے مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خبر بھی شیئر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری
دلہن کا خوبصورت انداز
اداکارہ نے کراچی میں ہونے والی اپنی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ سرخ رنگ کے عروسی لہنگے میں ملبوس نظر آئیں۔ ان کے لباس پر نفیس سنہری تلے اور دبکے کا کام کیا گیا تھا۔ روایتی زیورات نے ان کے انداز کو جنوبی ایشیائی دلہن کا روپ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے اعلیٰ عدلیہ ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کیخلاف درخواست خارج کردی
صارفین کے تبصرے
تاہم سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکارہ نے رخصتی کے لیے بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی نقل کی ہے۔
شادی کی تقریبات کی تفصیلات
واضح رہے کہ اداکارہ کی شادی کی بیشتر تقریبات نجی نوعیت کی رہیں، جن میں قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ مہندی اور قوالی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، جن میں شوبز انڈسٹری کی چند معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں فیروز خان، طوبیٰ انور، یاسر حسین اور دیگر شامل تھے۔








