26 نومبر احتجاج کیس، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کا علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن سکینڈل، نیب کی بڑی کارروائی ، 25 ارب کے اثاثے ضبط، کنٹریکٹر گرفتار، اہم شخصیات سے ڈیلز کا انکشاف
سماعت کی تفصیلات
جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان اپنے وکیل محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، وکیل صفائی نے استغاثہ کے مزید 3 گواہان پر جرح مکمل کر لی۔اس موقع پر عدالت نے علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نادرا حکام سے شناختی کارڈ ڈی فریز کرنے کے لیے جواب طلب کر لیا۔
مقدمے کی سماعت کی تاریخ
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی، علیمہ خان نے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ عدالت پیش ہونے پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دیئے گئے۔








