عمران خان نے علیمہ خان کو منع کر رکھا ہے کہ وہ جیل کے باہر بیان نہ دیں، تاہم علیمہ خان بار بار خلاف ورزی کرتی ہیں، ان کا ہر بیان متنازعہ ہوتا ہے، شیرافضل مروت
شیرافضل مروت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علیمہ خان کو منع کر رکھا ہے کہ وہ جیل کے باہر بیان نہ دیں، تاہم علیمہ خان بار بار خلاف ورزی کرتی ہیں، ان کا ہر بیان متنازعہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر 1968ء تک انڈیا سے صرف دلاسہ ملا کہ صبر کریں انتظار کریں، میں نے بالآخر والد صاحب سے کہہ دیا اب آپ اپنی خوشی کر سکتے ہیں
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس جب پارلیمنٹ کے اندر ہوتے ہیں تو میں ان میں شریک ہوتا ہوں، پارٹی کے پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرتا، پارٹی نے 8 فروری کو صوبہ بند کی کال نہیں دی، صوبہ ایک بٹن سے بند نہیں ہوتا، پی ٹی آئی نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے، سابق چیئرمین ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیدیا
پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن
شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کے لیے بھی کچھ کام نہیں کیا، انہوں نے اس کے لیے تاجروں سے بات کی نہ ٹرانسپورٹ سے کوئی بات کی ہے، بیانات ایسی رعونت سے دیے جاتے ہیں جیسے پارٹی عہدیدار کوئی نوکر چاکر ہیں، اگلا حکم یہ صادر کریں گے کہ سانس لینا بند کرو۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش
خیبرپختونخوا کے عوام کا موقف
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کا گناہ کیا ہے کہ صرف وہاں پر آپ صوبہ بند کریں، جس چیز سے پارٹی کو تقویت مل سکتی ہے وہ عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی کی احتجاجی تحریک ہے، احتجاجی تحریک پورے ملک کے عوام اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے ہوتی ہے۔
متنازعہ بیانات
انہوں نے علیمہ خان کا نام لیے بغیر کہا کہ عمران خان نے ان رہنماؤں کو منع کیا ہے کہ وہ جیل سے باہر کوئی بیان نہ دیں لیکن وہ بار بار بیان دیتی ہیں، ان کا ہر بیان متنازعہ ہوتا ہے، جیسے کہ شاہد خٹک اور جنید اکبر نے بیانات دیے ہیں، کوئی بھی پارٹی رکن نہیں چاہتا کہ کوئی باس بنے۔








