علامہ اقبال کا فلسفہ: جمہوریت روحانی ہونی چاہیے، ایماندار سیاستدان، اور مضبوط احتسابی نظام

مصنف کی معلومات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 297
محمد جمیل بھٹی سابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب

یہ بھی پڑھیں: ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری سکول دھماکے سے تباہ کردیا

حقیقی جمہوریت اور گڈ گورننس

حقیقی جمہوریت میں گڈ گورننس ہونا ضروری ہے۔ ہر سال 800 ارب روپے سرکاری خزانے سے غائب کئے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا نظام مؤثر ہونا چاہیے۔ حقیقی جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی حکومت قائم کرنا ہے۔ ایک حکومت نے 3700 گھر جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے اپنے خاص لوگوں کو الاٹ کر دئیے تھے۔ اس کے تدارک کے لیے ہمیں مضبوط احتسابی نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 71 قاتل پولیس کی پہنچ سے دور، شوٹرز کی لسٹ جاری

قانون دان کی رائے

سید فیروز شاہ گیلانی قانون دان
حقیقی جمہوریت کے موضوع پر آج تک صحیح معنوں میں غور کیا ہی نہیں گیا۔ جمہوریت کی تعریف مختلف کی جاتی ہے۔ قدیم یونان میں جمہوریت کا مطلب عوام کا اقتدار تھا جو بنیادی شرط ہے۔ پاکستان میں اشرافیہ بلکہ بدمعاشیہ حکومت ہے۔ میڈیا پر کنٹرل ضروری ہے۔ میڈیا بار بار ایسے پروگرام پیش کرتا ہے جو لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ یہ کیسے ہو سکتی ہیں؟ مغربی جمہوریت میں میرٹ کا نظام ہے۔ وزیر کسی کو نوکر نہیں کروا سکتا۔ کسی محکمے میں کسی کی سفارش نہیں کر سکتا۔ درمیانی طبقے کے لوگوں کی اکثریت اسمبلیوں کی رکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ریلوے کا انوکھا فیصلہ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی کراچی سے روانگی منسوخ کردی

سیاست کے اسرار و رموز

قیوم نظامی پاکستانی سیاست کے اسرار و رموز پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا میڈیا وقتی عارضی ایشوز کو نمایاں کر رہا ہے۔ اصل عوامی موضوعات پر سنجیدہ مذاکرات نہیں ہوتے۔ برطانیہ کی جمہوریت کو مدر ڈیموکریسی کہا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں حقیقی جمہوریت کا تصور تک نہیں ہے۔ مغربی جمہوریت میں پارٹی ٹکٹ کا کوئی تصور نہیں ہے بلکہ اس کے حلقے کے عوام کے ووٹوں سے مقامی علاقوں میں امیدوار کو منتخب کیا جاتا ہے۔ پارٹی لیڈر ٹکٹ نہیں دیتا۔ یہاں جو لاکھوں کروڑوں میں پارٹی فنڈ دیتا ہے اسے ٹکٹ دے دیا جاتا ہے۔ ایسا امیدوار منتخب ہونے کے بعد عوام کو لوٹتا ہے اور کچھ نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ ایپس کی تشہیر کا معاملہ، ٹک ٹاکر اقرا کنول نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا

نئی پارٹی ڈھانچے کی ضرورت

سیاسی جماعتوں کے اندر بھی الیکشن ہونا چاہیے۔ پارٹی کے اندر جمہوریت نہیں ہے تو وہ ملک میں جمہوریت کیا لائیں گے۔ لوکل گورنمنٹ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ 90 فیصد محکمے لوکل گورنمنٹ کے تحت ہوتے ہیں۔ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ عوام اور میڈیا کو لوکل گورنمنٹ کے نفاذ کے لیے زبردست مہم چلائی جانی چاہیے۔

لیڈروں کی ذمہ داری

ہمارے لیڈر سارے اختیار اپنے ہاتھ میں اس لیے رکھتے ہیں کہ مرضی کے احکامات اور اقدامات کر سکیں۔ اقبال کا فلسفہ ہے کہ جمہوریت روحانی ہونی چاہیے۔ یعنی سیاست میں حصہ لینے والے لوگ ایماندار ہوں، لٹیرے نہ ہوں۔ اس سلسلے میں قانون سازی کی ضرورت ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے، مقدمات میں ملوث اور رشوت خور لوگوں کو نااہل قرار دیا جائے۔ انتخاب متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ پارٹی کو ووٹ ملنا چاہیے۔ جس پارٹی کو اکثریت ملے، اس پر لازم ہو کہ پروفیسرز، انجینئرز، ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات کے ماہرین کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے۔

(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...