وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات طے ہے

وزیراعظم کی ملاقات کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات ہوگی۔ فیئر الیکشن کے ضابطے سیاستدانوں نے مذاکرات کی میز پر طے کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

ملاقات کی تفصیلات

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کس دن اور جگہ پر ہوگی؟ یہ ابھی طے نہیں ہوا۔ اگر محمود اچکزئی تشریف لانا چاہتے ہیں تو ان کو ویلکم کرتے ہیں۔ جس دن وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آئیں گے اور محمود اچکزئی بھی موجود ہوں گے تو ان کے ساتھ ملاقات ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

مذاکرات کی ضرورت

رانا ثناء اللّٰہ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے لیے لازمی طور پر اتحادیوں، اپنے پارٹی لیڈر اور اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لیا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر 8 فروری سے پہلے ملاقات کرنے میں اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن خراب ہوتی ہے تو ان سے بعد میں مل لیں گے۔

مذاکرات کا مستقبل

انہوں نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ اعتماد نہ ہونے کی صورت میں بات چیت کو آگے بڑھانے کے سوا اور کیا چارہ ہے؟ وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے یہ بھی استفسار کیا کہ کون ہے جو اکتوبر 2011ء سے لے کر اب تک مذاکرات کے لیے تیار نہیں؟ جب تک مذاکرات کے لیے نہیں بیٹھیں گے، الیکشن رولز کیسے بنائیں گے۔ اگر فیئر الیکشن کے لیے ضابطے طے کرنے ہیں تو وہ سیاستدانوں نے کرنے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...