یومِ یکجہتی کشمیر، افواج پاکستان کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
یومِ یکجہتی کشمیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان نے یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ منظور
افواج پاکستان کا بیان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی بحریہ کا بڑا اقدام، برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں اور حراستیں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ملاقات
مسئلہ کشمیر کا حل
پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کی مدد کیلئے عملی اقدامات کرے۔
پاکستان کی خودمختاری کا عزم
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار ہے، افواجِ پاکستان نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔








