بلوچستان حکومت نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری
بلوچستان حکومت کا فیصلہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
لیویز فورس کی ضم ہونے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر میں مذبح خانے کی تعمیر شروع، پاکستان سالانہ کتنے لاکھ گدھوں کی کھالیں اور گوشت چین کو برآمد کریگا؟ جانیے
باضابطہ نوٹیفکیشن کا اجراء
حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے سیکیورٹی ناکامی کا الزام لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا؟ ڈپٹی چیف آف اسٹاف پراتک شرما نادرن کمانڈر تعینات
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
ہوم ڈیپارٹمنٹ (پولیس سیکشن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس (QRF) اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ (SSEPU) سمیت تمام عملہ، اثاثہ جات، ادارہ جاتی ڈھانچہ اور آپریشنل ذمہ داریاں فوری طور پر بلوچستان پولیس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں میڈیا ایجوکیشن کی جدیدیت پر ورکشاپ کا انعقاد کل سے ہو گا
اہلکاروں کی حیثیت
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لیویز فورس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم اہلکار اپنی ملازمت برقرار رکھیں گے اور انہیں بلوچستان پولیس کے مساوی رینکس، تنخواہیں، الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی۔
پولیس قوانین کے تحت انتظامی امور
خیال رہے کہ ان سے متعلق تمام انتظامی، مالی اور تادیبی امور اب پولیس قوانین اور ضوابط کے تحت چلائے جائیں گے۔








