بسنت کے موقع پر پتنگوں پر مذہبی مقامات اور کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی عائد
لاہور میں بسنت کے موقع پر نئے پابندیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات اور کسی بھی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر کے سرخ لکیر عبور کر لی ہے،صدر آصف زرداری
مذہبی ہم آہنگی کی خاطر پابندیاں
نجی نشریاتی ادارے روزنامہ جنگ کے مطابق بسنت پر مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ، جدہ میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے، کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگیں بھی نہیں اڑائی جائیں گی۔ مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: جوہر ٹاؤن میں گاڑی نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
اجازت شدہ پتنگوں کی قسمیں
محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گُڈّا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں گے، دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
موٹر سائیکل اور اسلحہ کی پابندیاں
لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔








