میرٹ کے مطابق قاسم خان سوری نے امریکا میں اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا میں ڈائریکٹر لگ جانا تھا؟عابد شیر علی
لیگی رہنما عابد شیر علی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ امریکا کو امکانات کا جہاں کہا جاتا ہے، جہاں کوئی بھی اپنی قابلیت کے حساب سے نہ صرف ترقی کر سکتا ہے بلکہ کسی کو بھی ترقی میں پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بسنت پر لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان
قاسم خان سوری پر تنقید
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یوتھیوں نے کئی روز سے رونا ڈال رکھا ہے کہ قاسم خان سوری امریکا میں اوبر چلا کے گزارا کر رہے ہیں۔ جناب اگر اس نے اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا میں ڈائریکٹر بن جانا تھا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس شخص کی کل حیثیت اوبر چلانے والے ڈرائیور کی تھی، اسے میرٹ کے دعوے کرنے والوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر بنا دیا تھا۔ اور پھر اس اوبر ڈرائیور نے پاکستان کا آئین توڑ کر اپنی قابلیت کا اظہار بھی کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی میں میرٹ صرف نک دا کوکا پر اچھا ڈانس ہوتا ہے۔
عابد شیر علی کے ٹویٹر پیغام کی جھلک
امریکہ کو امکانات کا جہاں کہا جاتا ہے جہاں کوئی بھی اپنی قابلیت کے حساب سے نہ صرف ترقی کر سکتا ہے بلکہ کسی کو بھی ترقی میں پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
یوتھیوں نے کئی روز سے رونا ڈال رکھا ہے کہ قاسم سوری امریکہ میں اوبر چلا کے گزارا کر رہا ہے۔
جناب اگر اس نے اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا… https://t.co/9AxcuUcBlu— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) February 5, 2026








