پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا اجلاس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

معین قریشی کی برہمی

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایک طرف حکومت جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے۔ ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

سوشل میڈیا پر الزامات

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق معین قریشی کا کہنا تھا کہ ہم انسان ہیں، ہر شخص کے ساتھ خوشی و غمی ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص بیماری کی وجہ سے نہ آئے تو اس پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے ہیں، اور ارکان صوبائی اسمبلی کی تضحیک کی جاتی ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا: بیرسٹر گوہر، پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

اجلاس کے دوران مکالمہ

اپوزیشن لیڈر پنجاب کی تقریر کے دوران شیخ وقاص اکرم نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ کیا ہم سب سن سکتے ہیں یا بول بھی سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے گاڑی میں سوار پوری فیملی دریا میں بہہ گئی

سیاسی کمیٹی اور اعتماد

معین قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کی طرف سے ہر آپشن کو سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا، ہم پوری کوشش کریں گے کہ آپ ہم پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا

فیصل جاوید کی باتیں

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے، ہم سب اپنی جگہ محنت کر رہے ہیں لیکن یہ انداز خدارا مت اپنائیں۔

شاہد خٹک کی تجویز

شاہد خٹک نے کہا کہ اس اجتماع کو سب سپریم کورٹ کی بلڈنگ تک لے جاکر وہاں بیٹھ جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کو صحت کی سہولیات اور رسائی آپ پارٹی ارکان کی وجہ سے بند ہے، آپ لوگ اکٹھے ہوں اور اکٹھے ہر فورم پر آگے بڑھیں۔ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے ابہام پیدا کیا کہ احتجاج کیسا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...