لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم حکم نامہ جاری
لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کی حفاظت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے لئے اہم حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری تھی جسے عدالتی حکم کے بعد روک دیا گیا ، عطا اللہ تارڑ
پتنگ بازی پر پابندی
تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے قرب و جوار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ ایریاز میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت کے حوالے سے ایڈنڈم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں دماغی صلاحیت میں کمی کا انکشاف
محکمہ داخلہ پنجاب کی وضاحت
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ پابندی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ایوی ایشن سیفٹی کے حوالے سے سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔ ایئرکرافٹ لینڈنگ ایریا میں نادرآباد، گلشن علی کالونی، علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے لاہور کے بلاکس P, Q, R اور S شامل ہیں۔ ایئرکرافٹ ٹیک آف کے راستے میں الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، تاجپورہ سے ملحقہ کینال بینک روڈ اور تاجپورہ کے علاقے شامل ہیں۔ جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے ان تمام علاقوں میں بسنت کے دوران بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔
نوٹیفکیشن کی بنیاد
نوٹیفکیشن پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے سیکشن 6(1) کے تحت حکومتی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔








