بسنت: انتظامی دعوے دھرے رہ گئے، 1 نوجوان جاں بحق، 3 بچوں سمیت 6 زخمی
بسنت سے ہونے والے حادثات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بسنت پر انتظامی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تحریک منہاج القرآن کا 35 سال سے ہونے والا شہر اعتکاف منسوخ
نوجوان کی موت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایاکہ سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کم آمدن والے افراد کے لیے 23 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
زخمی افراد کی تفصیلات
رات 12 بجے کے بعد بسنت کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کو گلے پر ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئی، راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب نامی شخص زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہئے،شاہد خاقان عباسی
دیگر زخمیوں کے واقعات
لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوگیا، گلشن راوی کے علاقے میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔
موٹر سائیکل سوار کی حالت
ڈیفنس فیز5 میں 21 سالہ رافع تنویر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، رافع تنویر گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، گلشن راوی میں ڈور پھرنے سے 45 سالہ شبیر زخمی ہوا، متاثرہ شخص کے چہرے اور ناک پر ڈور پھری جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








