ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کر گئے

فاطمہ ثنا کے والد کا انتقال
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا
پی سی بی کا اعلامیہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد، مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا اظہار تعزیت
ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی کا بیان
دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے۔