ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کر گئے

فاطمہ ثنا کے والد کا انتقال
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کام کرو یا گھر جاؤ یہ تماشہ بند ہو جانا چاہیے
پی سی بی کا اعلامیہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، S-400 میزائل لانچر کے سامنے فوٹو سیشن
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا اظہار تعزیت
ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی کا بیان
دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے۔