ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان، پاکستان کے 4 نام شامل
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی 20 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد
پاکستان کے کمنٹری کرنے والے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان کے 4 نام شامل ہیں۔
پاکستان کے وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کالرہ سٹیٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک سرگودھامیں ڈاکٹر ٹانگ پر ٹانگ رکھے موبائل فون میں مصروف،مریضہ بے بسی کی تصویر بنی رہی، ویڈیو سامنے آگئی
دیگر بین الاقوامی کمنٹری کرنے والے
علاوہ ازیں دیگر لوگوں میں روی شاستری، ناصر حسین، این اسمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ شامل ہیں۔
سنیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کرنے والے
جنوبی افریقا کے ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی。








