خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، بھارتی پراکسی کے 24 خوارج ہلاک
دو جھڑپوں میں خوارج کی ہلاکتیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 2 الگ الگ جھڑپوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی کامیاب بولیاں لگ گئیں
آپریشن کی تفصیلات
مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اور 5 فروری کو خیبر پختون خوا میں 2 الگ جھڑپیں ہوئیں، ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں بتائے بغیر نِکاح کرنے پر لڑکی قتل
ہلاکتوں کی تعداد
آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز بند اور امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان
مزید آپریشنز
علاوہ ازیں، ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘‘ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنر ل پاکپور کا بیان
سرچ آپریشنز کا مقصد
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی زیرِ سرپرست خوارج کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا گیا، ان کلیئرنس آپریشنز کا مقصد باقی دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔
حکمت عملی کا اعلان
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی مہم وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف فورسز کا فیصلہ کُن کریک ڈاؤن جاری ہے۔








