سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان میں ٹرین سروس دوبارہ معطل
ٹرین سروس کی معطلی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھ روز بعد بحال ہونے والی ٹرین سروس دوبارہ معطل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
سیکیورٹی صورتحال میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بلوچستان میں بڑھتے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنوریٹی کارڈز کے اجراءکا اعلان،اقلیتیں پاکستان کی شان اور ترقی کا اہم حصہ ہیں:وزیر خزانہ پنجاب
چیکنگ میں سختی
بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے.
یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں
قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل ہی کارروائی ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی تشویشناک خبروں کی تردید آگئی
مسافروں کو مشکلات
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے خلاف انسانی سوز مظالم، امریکہ اور یورپ میں بھی نیتن یاہو کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا گیا: گیلپ انٹرنیشنل کا نیا سروے
موبائل اور انٹرنیٹ سروسز
صوبے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایف ایم سی میں سیلف ڈفنس ورکشاپ کا انعقاد
سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز
سیکیورٹی اداروں بشمول کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، امریکی صدر سے بات کرنا ہوگی، سابق مشیر قومی سلامتی
قومی شاہراہوں کی صورتحال
حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں اور شہری نقل و حرکت بلا تعطل جاری رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑھنے چاہئیں، قمر زمان کائرہ
امن و امان کے اقدامات
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مکمل کنٹرول کے لیے ہائی الرٹ اور حفاظتی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ صوبے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔
ماضی کے واقعات
واضح رہے کہ 5 دن کی معطلی کے بعد گزشتہ روز ٹرین سروس بحال ہوئی تھی۔ 31 جنوری کو صوبے بھر میں متعدد مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کے باعث ریلوے ٹریکس کو نقصان پہنچا تھا۔







