سری لنکن رکنِ پارلیمنٹ بھی بھارت اور آئی سی سی کے گٹھ جوڑ پر خاموش نہ رہ سکے

سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ کی تنقید

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن رکن پارلیمنٹ سجیت بریرا کا کہنا ہے کہ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے غیر منصفانہ رویہ اور نامعلوم شرائط عائد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مسجد کے قریب دھماکہ

بھارت اور آئی سی سی کا گٹھ جوڑ

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سری لنکن رکنِ پارلیمنٹ سجیت بریرا نے بھارت اور آئی سی سی کے گٹھ جوڑ پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور نامعلوم شرائط عائد کر رہا ہے۔ پاک بھارت میچ معطلی کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانے والی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار کر لی گئی

1996 کے ورلڈ کپ کی مثال

انہوں نے 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا تھا۔ 1996 میں پاکستانی ٹیم سری لنکا آئی اور میچ کھیلی، ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی عوام نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی درخواست

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مراد سعید میری ہدایت پر ہی انڈرگراؤنڈ ہے، قیاس آرائیاں بند کی جائیں : عمران خان

سیاحت پر منفی اثرات

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹوورازم سیکٹر متاثر ہوا، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی۔

دیگر کرکٹ بورڈ کا مؤقف

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کو بائیکاٹ نہ کرنے اور فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...