میر پور خاص، آٹا 137 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

آٹے کی قیمتوں میں بے قاعدگیاں

میرپورخاص ( قیصر راجہ راجپوت) ضلعی انتظامیہ کی رِٹ صرف سرکاری نرخ کاغذوں تک محدود ہوگئی اور آٹا 137 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، رمضان سے قبل ضلعی انتظامیہ آٹے کے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے وکیل کی التواء کی استدعا مسترد

حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے آٹے کی قیمت 107 روپے فی کلو مقرر کئے جانے کے باوجود شہر بھر میں آٹا چکیاں اور پرچون کی دکانیں کھلے عام 137 روپے فی کلو آٹا فروخت کر رہی ہیں۔ حیران کن طور پر فوڈ انسپکٹر، مارکیٹ کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار سمیت کوئی بھی افسر عوام کو ریلیف دلانے کے لئے میدان میں نظر نہیں آتا۔

عوامی تشویش

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، اس کے باوجود بنیادی غذائی جنس آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنا انتظامی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں۔ چند دنوں بعد ماہِ رمضان المبارک کی آمد ہے اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مہنگائی کے مزید بڑھنے کے خدشات سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...