معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی
ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو کراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 6 اہلکاروں کوکیوں برطرف کیا گیا ؟ وجہ جانیے
کانووکیشن کی تقریب
گورنر ہاو¿س کراچی میں جامعہ کراچی کے اسپیشل کانووکیشن میں گورنر سندھ اور یونیورسٹی چانسلر کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل
شرکت کرنے والی اہم شخصیات
سپیشل کانووکیشن کی تقریب میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، اراکینِ سینڈیکیٹ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا خراب پڑوسیوں کے تعلقات بھارت کو افغان طالبان کی طرف دھکیل رہے ہیں؟
وائس چانسلر کا بیان
سپیشل کانووکیشن کی تقریب کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا، اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کو ڈگری دی۔
گورنر سندھ کا پیغام
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ریاست کے مہمان ہیں، ان کو دیا جانے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔