اردو ہماری قومی زبان ہے اس کا لکھنا پڑھنا بولنا نہایت ضروری ہے، مگر صوبائی و علاقائی زبانیں بھی زندہ رکھنا ہوں گی،خواجہ محمد آصف
وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ سہیل آفیریدی کو ایک بیٹی نے سوال کیے اور آفریدی صاحب نے جواب دیے، سارے سوال و جواب پشتو میں ہوتے رہے، جس پر مجھے انتہائی خوشی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی وفد کا جلد پاکستان آمد متوقع
زبان و ثقافت کی اہمیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی زبان اور کلچر کی ترویج کرنا اور اس کو شناخت بنانا ایک صحتمندانہ روایت ہے اور پاکستان کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ماشا اللہ یہ روایت زندہ اور عمل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ، ایران جنگ کے حوالے سے کیا مقاصد بتائے۔ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پنجاب کی زبان و ثقافت کی سرپرستی
پنجاب میں مریم نواز کی حکومت پنجابی کلچر اور زبان کی ترویج کی سرپرستی کر رہی ہے، جو کہ قابل تحسین ہے۔ بصورت دیگر، پنجابی زبان متروک ہو رہی ہے۔ پنجاب کی نئی نسل پنجابی بول نہیں سکتی یا گریز کرتی ہے۔ یہ ایک خوبصورت زبان ہے جس کے پیارے الفاظ نئی نسل کو معلوم تک نہیں۔
اردو اور صوبائی زبانوں کا امتزاج
اردو ہماری قومی زبان ہے، اس کا لکھنا، پڑھنا اور بولنا ہمارے لئے نہایت ضروری ہے، مگر صوبائی و علاقائی زبانیں بھی زندہ رکھنا ہوں گی۔ ان دو صورتوں میں تضاد نہیں، بلکہ ایک حسین امتزاج سامنے آتا ہے۔
چند روز قبل پختونخوا میں CM کو ایک بیٹی نے سوال کیے اور آفریدی صاحب نے جواب دیے۔ سارے سوال جواب پشتو میں ہوتے رہے۔ مجھے انتہائی خوشی ہوئی۔ اپنی زبان اور کلچر کی ترویج کرنا اور اس کو شناخت بنانا ایک صحتمندانہ روایت ہے اور پاکستان کی تین صوبوں سندھ، بلوچستان، پختونخوا میں ماشا اللہ…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 6, 2026








