ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، ان بدترین حالات میں اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے، مولانا فضل الرحمان
دھماکے کی شدید مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کی، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہ بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
اس افسوسناک واقعے پر رائے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گرد کاروائیاں ہو رہی ہیں۔ ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے۔ ان بدترین حالات میں اداروں کی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کے لئے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں
حکمرانوں کی ذمہ داری
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ ادارے اگر سیاسی مداخلت سے فارغ ہو جائیں تو امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دیں۔ درجنوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہوتے اسلام آباد میں محترم دن کو خون آلود کردیا گیا۔ یہ حملہ ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کریں گے، کب عوامی زخموں کا مرہم بنیں گے؟ کب عوام کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟
سوشل میڈیا پر بیان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد دھماکہ کی شدید مذمت، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاء
اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمان
حملہ آور انسانیت کے دشمن، کسی رعایت کے مستحق نہیں، مولانا فضل الرحمان
کے پی…
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) February 6, 2026








