دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی خواہش رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے پاس اسلام آباد سانحے کا کوئی جواب ہے؟ میاں جاوید لطیف
افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں شہادتوں پر اور زخمیوں کو دیکھ کر بہت دکھی ہوں، دل بہت رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے: علیمہ خان
دہشت گردی اور مذاکرات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی خواہش رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے پاس اس سانحے کا کوئی جواب ہے؟ یقیناً اس کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔
آپریشن کی ضرورت
ریاست اور ریاستی اداروں کو ان دہشت گردوں کے خلاف اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفرق آپریشن کرنا ہوگا۔ یہ کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں شہادتوں پر اور زخمیوں کو دیکھ کر بہت دکھی ہوں، دل بہت رنجیدہ ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی خواہش رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے پاس اس سانحے کا کوئی جواب ہے؟ یقیناً اس کا کسی کے پاس…
— Mian Javed Latif (@Mian_JavedLatif) February 6, 2026








