حکومت کا کام صرف مذمت کرنا نہیں بلکہ پالیسی بنا کر دہشت گردی کے اسباب اور ان واقعات کی مستقل روک تھام ہے، حافظ نعیم الرحمان
افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکا، شہادتیں اور ڈیڑھ سو افراد زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدان بلیم گیم اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے مثبت تعمیری سوچ اپنائیں، قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلیے اتفاق رائے سے عملی اقدامات کریں
دہشت گردی کی مذمت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ناکام نظر آرہی ہے۔ حکومت کا کام صرف مذمت کرنا نہیں بلکہ پالیسی بنا کر دہشتگردی کے اسباب اور ان واقعات کی مستقل روک تھام ہے جس میں وہ ناکام ہے۔ کے پی اور بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں بھی دھماکے انتہائی تشویشناک ہیں۔
متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت
ہم متاثرہ خاندانوں اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور دکھ و تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے میں 30 سے زائد افراد کی شہادت اور ڈیڑھ سو زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے، یہ دہشتگردی ہے جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ناکام نظر آرہی ہے۔ حکومت کا کام صرف مذمت کرنا نہیں… pic.twitter.com/KvKhUKasd2
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 6, 2026








