آخری کس طرح ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹویٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر اور سماجی کارکن شاہد آفریدی کا کہنا ہے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد آج اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کاروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد، ایڈمرل نوید اشرف نے صدارت کی
دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹویٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا حساب کیوں ہو، میں ہوں کس حساب میں؟
ریاست پاکستان سے مطالبہ
میرا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے اُنھیں قوم کے سامنے رکھا جائے اور قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات بھی ضروری ہیں وہ فورً اکیے جائیں۔
ٹویٹر بیان
بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد آج اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کاروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا ۔ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹویٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 6, 2026








