اسلام آباد : امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے کے گھر پر چھاپہ، اہم پیش رفت، گرفتاریاں
پشاور میں خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش حملہ آور کے پشاور میں گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران خودکش حملہ آور کے 2 بھائیوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھا کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟صحافی کے سوال پر وزیر خزانہ کا جواب بھی آ گیا
تفتیشی ذرائع کی معلومات
’’جنگ‘‘ کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، جس پر درج نام یاسر ہے۔ معلوم ہوا کہ خودکش بمبار گزشتہ 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا اور وہاں اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔ ان کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش میں پولیس نے پشاور اور نوشہرہ میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شوہر نے دوسری بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، پریشان کن انکشاف
تحقیقات کا عمل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے کے نتائج
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ خودکش دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔








