پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہفتہ
کراچی(آئی این پی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ، لاہور میں 590 روپے تک فروخت ہونے لگی
انڈیکس کی صورتحال
ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 44 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 129 پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 188312 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 182792 رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
کاروباری حجم اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 196 ارب روپے مالیت کے 4 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے بڑھ کر 20882 ارب روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے: پریانکا گاندھی
اقتصادی رپورٹ کی اہمیت
معاشی رپورٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں جمی رہیں۔ جنوری 26 میں مہنگائی کی شرح 5.80 فیصد رہی، جبکہ دسمبر 25 میں یہ شرح 5.61 فیصد تھی۔
تجارتی خسارہ
جنوری 26 میں تجارتی خسارہ ماہانہ 29 فیصد اور سالانہ 7 فیصد کم ہوا، جس کی مقدار 2 ارب 73 کروڑ امریکی ڈالر رہی۔








