گمشدہ افراد پوری دنیا کا مسئلہ، شہری کا فوجی مقدمہ چل سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

مسنگ پرسنز کا معاملہ

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں ہے، قانون کے مطابق سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میری آنکھوں میں زندگی ہے ابھی۔۔۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب

وفاقی وزیر قانون نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود مسنگ پرسنز والے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں، ہم سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، لاپتہ افراد پر بہت کام کیا، کمیشن بھی بنایا گیا ہے اور مسنگ پرسنز کیلئے ایک ریلیف بیکج متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ داروں کو ریلیف کے لیے بچت اسکیموں اور بینک ڈیپازٹ پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافے پر غور

دہشت گردی اور لاپتہ افراد

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک افراد میں اکثر مسنگ پرسنز ہوتے ہیں، نئی کمیٹی لاپتہ افراد کے معاملات پر مزید توجہ دے گی۔ سوشل میڈیا پر توہین مذہب روکنے کے حوالے سے حکومت نے بہت کام کیا، حکومتی اقدامات کے باعث توہین مذہب کے کیسز میں کمی ہوئی، چیزوں کو مزید درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامل خان نے سیالکوٹ سٹالینز سے راہیں جدا کرلیں

گھریلو تشدد اور قانون سازی

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گھریلو تشدد پر بھی قانون سازی کر رہے ہیں، اسلام آباد کی حد تک قانون نافذ کردیا ہے۔ اختلاف کا مطلب لڑائی نہیں بلکہ مہذب معاشرے کا حسن ہے، آئینی ترمیم پر مجھ پر بہت تنقید ہوئی ہے، آج موقع ہے کہ میں اپنا دفاع آپ کے سامنے رکھوں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے حکومت کو سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اہم تجویز دیدی

عدالتی نظام اور پارلیمنٹ کی حیثیت

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے کہ سپریم کورٹ نے کریز سے باہر نکل کر کھیلا، سپریم کورٹ نے ایک وزیراعظم کو سزائے موت کی توثیق کی، وزرائے اعظم کو گھر بھیجا۔ جو مرضی ہوجائے یہ بات طے ہے کہ بائیس کڑور عوام کی پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے۔ 17 غیر منتخب ججز کو پارلیمنٹ کی قانون سازی ختم کرنے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر اقوام متحدہ کمزور ہو گئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا، سربراہ ڈنمارک امور خارجہ کمیٹی کرسچن فری ایس باک کی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں گفتگو

ججز کے ٹرانسفر کا اختیار

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ججز کے ٹرانسفر کا اختیار صدر اور چیف جسٹس کا تھا، ہم نے ججز ٹرانسفر کا طریقہ کار مزید بہتر کیا ہے۔ اگر پنجاب کے پاس اچھے ججز ہیں تو کیا سندھ، کے پی کے لوگوں کو حق نہیں کہ یہ ججز ان کو خدمات دیں؟

ملٹری ٹرائلز کے حوالے سے تشویش

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ قانون کے تحت سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے، جب آپ ریڈ لائن کو کراس کرتے ہیں تو پھر قوانین موجود ہیں۔ جنہوں نے آرمی تنصیبات پر حملہ کیا ان کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...