سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے
مقدمات کی سماعت کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کوئی جرم نہیں، سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا : مولابخش چانڈیو
سماعت کی تاریخ
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہرجانے کے کیس میں اہم درخواست پر فیصلہ محفوظ
ضمانت کے خلاف اپیلیں
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 24 گھنٹے کے دوران قیمت 200 روپے کلو بڑھ گئی
الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت
بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا
نیب کے مقدمات
بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس کر دی گئی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر یواین جنرل اسمبلی
سائفر کیس
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
لاہور مقدمات
9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات
ہتک عزت کیس
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرندے فروش نوجوان کو صحافی اسد علی طور کو نایاب طوطا فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا، ایف آئی اے نے اکاونٹ ہی منجمد کر دیا
توشہ خانہ کیس
توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک شوٹنگ کے سیٹ پر یرغمال بنا کر رکھا گیا : اداکارہ سنگیتا کا تہلکہ خیز انکشاف
چیف جسٹس کا بینچ
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد بلال حسن بھی دو رکنی بینچ کا حصہ ہونگے۔
سزا کی تفصیلات
ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی تھی۔
الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس پر 9 فروری کو سماعت ہوگی。








