لعنت ان لوگوں پہ ہے جو ایک دہشت گردی کے واقعے پہ سیاست کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا سخت بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے لعنت ان لوگوں پہ ہے جو ایک دہشتگردی کے واقعے پہ سیاست کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگلات اراضی کیس: تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب
عظمیٰ بخاری کی تنقید
اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا جن کو ہزارہ کے شہیدوں کی لاشیں بلیک میل کرتی تھی، جو ہر دہشت گردی کے شہیدوں اور اہل خانہ کے خلاف گھٹیا زبانیں استعمال کرتے ہیں وہ اپنے منہ بند رکھیں۔ یہ ایک جنگ ہے جسے پہلے بھی اس قوم نے جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
قوم کی یکجہتی
آج بھی افغانستان کے غم میں گھلنے والے ان کو دہشت گرد نہ کہنے والے پنجاب اور لوگوں کی خوشیوں سے اپنی کالی سیاست دور رکھیں جو یہ دہشت گرد چاہتے ہیں۔ کھیلوں کے میدان ویران رہیں، لوگ ہر وقت پریشان اور ان جیسے ذہنی مریض بن جائیں ایسا نہیں ہوگا۔ ہم فتنہ الخواج اور انکے ان جیسے پیروکاروں سے ڈٹ کر لڑیں گے۔
ٹویٹر پر بیان
لعنت ان لوگوں پہ ہے جو ایک دہشتگردی کے واقعے پہ سیاست کررہے ہیں، جن کو ہزارہ کے شہیدوں کی لاشیں بلیک میل کرتی تھیں، جو ہر دہشت گردی کے شہیدوں اور اہل خانہ کے خلاف گھٹیا زبانیں استعمال کرتے ہیں وہ اپنے منہ بند رکھیں۔
یہ ایک جنگ ہے جسے پہلے بھی اس قوم نے جیتا تھا، آج بھی افغانستان کے… https://t.co/2xY5Yr9whr— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 7, 2026








