وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی اہم ملاقات
وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد دھماکہ کے حوالے سے تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے شام میں اپنی فوج تعینات کردی
پاکستان اور روس کے تعلقات
دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ روسی سفیر نے مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کر کے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بنا لی
دہشت گردی کے خلاف عزم
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ نے لوک سبھا انتخابات میں مدد دی، گودھرا نے گجرات میں اور اب پہلگام کا واقعہ بہار میں استعمال ہو رہا ہے” مودی پر بڑا الزام لگ گیا
ایران کے سفیر سے ملاقات
بعدازاں وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
باہمی تعاون میں اضافہ
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔








