5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں، عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا: وزیراعظم

معاہدوں کی منسوخی کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں جس سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا
وفاقی کابینہ کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ٹاسک فورس کی سفارش پر 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ معاہدے ختم کرنے سے بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ کا فائدہ ہوگا اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
مالی بچت
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 آئی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی اور ان آئی پی پیز کو واجب الادا رقم پر سود نہیں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 37087 مجالس، 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ، 1421 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی، 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری
معاہدوں کی تفصیلات
وفاقی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق جن آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی چارجز کے معاہدے ختم کیے گئے ہیں ان میں HUBCO, LALPIR, Saba Power, Rousch Power اور Atlas Power شامل ہیں۔ آئی پی پیز میں سے Rousch Power بلڈ اون آپریٹ اینڈ ٹرانسفر معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا، معاہدے کی رو سے اس کی ملکیت حکومت کو منتقل کرنے کے بعد اس کی پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ذریعے نجکاری کی جائے گی، باقی ماندہ 4 آئی پی پیز کی ملکیت ان کے مالکان کے پاس رہے گی۔
آئندہ کارروائیاں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی معاہدے کو ختم کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی جبکہ دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر بتدریج نظر ثانی کر کے بجلی ٹیرف کم کریں گے۔