مجوزہ آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے کونسی شقیں کس کے کہنے پر نکال دی گئیں۔۔؟ عاصمہ شیرازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی کا انکشاف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے انکشاف کیا ہے کہ بات مختلف یوں ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ آئینی عدالتیں بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط
مولانا فضل الرحمان کی خواہش
مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ آئینی عدالت بنے، البتہ ہماری اطلاعات کے مطابق ڈرافٹ میں جو ملٹری کورٹس کی متنازع شقیں تھیں، وہ پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان نے نکال دی ہیں۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو
نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ عمران خان اس کا عندیہ دے سکتے ہیں کہ اگر منصور علی شاہ آگئے تو وہ الیکشن آڈٹ کی بات کریں گے اور حکومت گھر چلی جائے گی۔