شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے 5 روز تک بند کرنے کا اعلان
تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم انتظامیہ نے او/اے لیول کے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
امتحانات کے مراکز کی تفصیلات
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ اے/او لیول کے امتحانات کا انعقاد اسلام آباد کے تین سینٹرز میں ہوگا اور یہ امتحانات منعقد کرنے والے ادارے کھلے رہ سکیں گے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ ای الیون، نور محل جی ٹی روڈ اور ایچ ایٹ امتحانی مراکز کھلے رہیں گے جبکہ باقی تعلیمی ادارے اجلاس کے ایام میں مکمل طور پر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ ہمارے والد کی طرح لگتا ہے؟
راولپنڈی میں کاروباری سرگرمیاں
ادھر راولپنڈی میں شہر بھر کے تمام کیش اینڈ کیری مارٹ، ریستوران، شادی ہال اور اسنوکر کلب 12 سے 16 اکتوبر تک 5 روز کے لیے بند ہونگے۔ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے تمام مالکان سے ضمانتی بانڈ بھی لے لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
عدالتوں میں سماعتوں کے اثرات
کانفرنس کے باعث اڈیالہ جیل سے پانچ روز تک ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہیں کئے جائیں گے اور عدالتوں نے تمام اہم مقدمات کی سماعت 16 اکتوبر کے بعد مقرر کرنا شروع کر دی ہے۔
سکیورٹی کے انتظامات
شہر بھر کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی کمانڈوز، اسنائپر شوٹر تعینات ہوں گے۔ نور خان چکلالہ ایئربیس کے اطراف 3 کلو میٹر کے ایریاز میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ گھروں، چھتوں سے کبوتروں کے جالے مسمار کردیے گئے۔