نکاح جمعہ کو دوپہر کے وقت ہوگا
ہانیہ عامر کی شادی کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی شادی جمعہ کے روز دوپہر میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بی این پی مینگل کے سینیٹر کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان
سوشل میڈیا پرایفواہیں
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر رمضان کے مہینے میں شادی کرنے والے ہیں۔ ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1806 گھر مکمل، خوشی ہے اللہ نے وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی: مریم نواز
مداحوں کی تشویش
اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ مذاق کر رہی ہیں یا واقعی انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیا
ہانیہ اور عاصم کا تعلق
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں پاکستانی شوبز کے معروف ستارے ہیں جن کے تعلقات اور علیحدگی کی خبریں ماضی میں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں شریک ہوتے رہے ہیں جس سے مداحوں میں ان کی ممکنہ شادی کے حوالے سے تجسس بڑھ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر تبادلہ خیال
ہانیہ عامر اور ان کے مداحوں کے درمیان شادی سے متعلق دلچسپ اور مزاحیہ تبادلہ خیال سوشل میڈیا پر پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے، جس میں اداکارہ نے کہا تھا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب وہ خود بھی شادی کے بارے میں سوچنے لگی ہیں۔








