شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر
شیخ رشید کی عمرہ کیلئے درخواست
(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ پر جانے کی اجازت کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر دی۔ عدالت نے درخواست پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیخلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ، فیملی ممبر کی موجودگی میں بانی کا میڈیکل کرانے کی استدعا مسترد
درخواست کی تفصیلات
شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے عمرہ پر سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج نو مئی کے مقدمہ میں ہر تاریخ پر عدالت پیش ہوتا ہوں۔ ضمانت کا بھی کبھی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
سعودی عرب جانے کی خواہش
شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ وہ پندرہ روز کیلئے عمرہ پر سعودی عرب جانا چاہتا ہے، لہذا عدالت سے اجازت دے تاکہ وہ عمرہ سے واپس آ کر آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت حاضر ہو سکیں۔
وکیل کی جانب سے درخواست دائر کرنا
شیخ رشید کی جانب سے درخواست سردار شہباز ایڈوکیٹ نے دائر کی۔








