مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا
اعتکاف کی تیاریوں کا آغاز
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی محبت کا بھیانک اختتام، 7 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے
رجسٹریشن کا عمل
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اعتکاف رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ؛ کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر سی بی سی سے تفصیلی رپورٹ طلب
آن لائن سہولت
ادارۂ امور حرمین شریفین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مقدس مساجد میں اعتکاف کے خواہشمند افراد ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ جن کے پہلے سے اکاؤنٹ ہیں وہ لاگ اِن کرکے رجسٹریشن مکمل کریں۔ انتظامی و سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص تعداد میں ہی اعتکاف کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹرز سے کرانے کا مطالبہ
قواعد و ضوابط
رجسٹریشن کی منظوری کے بعد اعتکاف کرنے والوں کو قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ عبادت کا یہ عمل نظم و ضبط اور روحانی سکون کے ساتھ انجام دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دیہات کا رْخ کریں، دیہاتی بھائیوں کے مسائل سے آگہی حاصل کریں اور مسائل کے حل میں اپنا عملی کردار ادا کریں
اہم ہدایات
ادارہ امور حرمین شریفین نے ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی رجسٹریشن کرائیں اور کسی غیر مصدقہ ذریعے یا معلومات پر اعتماد نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اصول بنا لئے ہیں کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب
اعتکاف کا آغاز
خیال رہے کہ اعتکاف کا آغاز رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 20 ویں روزے سے ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک کیا جاتا ہے۔ اس دوران معتکفین خود کو مسجد کے اندر بنے خیموں تک محدود کرکے تمام وقت اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں اور صرف باجماعت نماز کے لیے باہر نکلتے ہیں۔
روحانی لمحات
خصوصی اہمیت کے حامل اور نیکی بھرے اس عشرے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ پُرسعادت لمحے مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں گزاریں اور بیش بہا اجر پائیں۔








