ایران نے امریکہ کو بڑی پیشکش کردی
ایران کی امریکہ کے لیے پیشکش
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکہ کو بڑی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور اساتذہ سمیت 5 افراد ہلاک
تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، ایران نے جوہری مذاکرات میں امریکہ کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے، صوبائیت کے چکر میں پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی کھل کر حمایت کردی
معاشی پیکج کی تفصیلات
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں زیرغور معاشی پیکج میں امریکا کو سرمایاکاری کی پیشکش کی ہے۔ تاہم ایران اپنے تیل اور معدنی وسائل کا کنٹرول کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔ امریکہ ایران کا صرف معاشی شراکت دار ہوسکتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ امریکی کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں ہمیشہ ٹھیکے دار کے طور پر ہی کام کرسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع
جوہری افزودگی کا مسئلہ
خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے ایران علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔
نئی مذاکراتی امیدیں
خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے۔








