پشین میں بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے خلاف میچ میں دھواں دار سنچری کے بعد صائم ایوب کی گفتگو
بہادر سپوتوں کی جرأت اور مہارت
اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں گوشت خور مکھیوں کے خاتمے کے لیے کروڑوں مکھیوں کی افزائش کا منصوبہ
قوم کا فخر
انہوں نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے، بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
امن کی راہ میں کامیاب کارروائیاں
بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔








