معروف یوٹیوبر اور پائلٹ نے میانمار سے لگژری طیارہ پاکستان میں ڈیلیور کر دیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
پنجاب حکومت کا نیا لگژری طیارہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں پنجاب حکومت نے گلف سٹریم کا انتہائی لگژری طیارہ خریدا۔ اس بحث میں ابھی کمی نہیں آئی تھی کہ ایک اور لگژری طیارے کی پاکستان آمد نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ
یوٹیوبر کی نئی کامیابی
تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر ’فلائے ود اووین‘ درحقیقت پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں اور مختلف ممالک میں نجی طیاروں کو ڈیلیور کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ اپنے اس سفر کو وی لاگ کی صورت میں یوٹیوب پر بھی جاری کرتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ساڑھے 5 سالوں میں ایک لاکھ 57 ہزار 960 گاڑیاں برآمد کی
میانمار سے پاکستان تک
حال ہی میں انہوں نے میانمار میں موجود ایک نجی طیارے Piaggio P180 Avant کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان پہنچایا۔ اس کا انہوں نے وی لاگ بھی بنایا اور شیئر کیا، جس نے تیزی سے پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس وی لاگ کے کلپس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو رہے ہیں اور مسلسل ایک ہی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بعد ایک اور لگژری طیارہ پاکستان میں کس نے منگوایا ہے۔
سوشل میڈیا پر افواہیں
اب یہ لاہور میں Piaggio P180 Avant طیارے کا آرڈر کس نے دیا ہے؟
اس سے پہلے عاصم منیر اور مریم نواز کیلئے Gulfstream کے 110 ملین ڈالرز مالیت کے دو بڑے لگژری طیارے آرڈر کئے گئے تھے۔ pic.twitter.com/8KR6LX8DNs— پری زاد (@Parizaad_reborn) February 22, 2026








