احتجاج کیس: علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت برہم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
احتجاج کیس میں علیمہ خان کی غیر حاضری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضر پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بنی پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدار میں لائے، رانا ثناء اللہ
عدالتی سماعت اور جج کا موقف
روزنامہ جنگ کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7100 روپے کمی
وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے غیر حاضری پر ایک مرتبہ پھر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی نے علیمہ خان کے 2 ضامنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بچیوں میں قبل از وقت ماہواری کی وجوہات: ’مجھے 13 سال کی عمر میں ماہواری شروع ہوئی، میں نے سوچا کہ میری بیٹی بھی اسی عمر میں بالغ ہو جائے گی‘
پراسیکیوٹر کا بیان
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر ٹرائل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہو رہیں۔ ان کے غیر ذمہ دار رویے پر عدالت ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی الیکشن، میری پہلی چوائس مہر واجد تھے، حماد اظہر
عدالتی کارروائی میں رکاوٹیں
انہوں نے کہا کہ ٹرائل میں استغاثہ کے 2 گواہان پر جرح ہونا باقی ہے، بار بار التوا مانگ کر ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹرائل آخری مراحل میں ہے، ملزمہ عدالتی کارروائی میں تعاون نہیں کر رہیں۔
سماعت کی تاریخ
عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے پولیس کو حکم جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔








