نیپال: مسافر بس کھائی میں جا گری، ہلاکتیں
نیپال میں مسافر بس کے حادثے کی خبر
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت پھیکی پڑنے کا خدشہ، پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھادنگ ضلع کے علاقے بیگھی گھاٹ میں مسافر بس 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کرلی
ہلاکتوں اور زخمیوں کی صورت حال
’’جنگ‘‘ کے مطابق نیپالی پولیس نے بتایا کہ بس میں 44 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے 19 افراد میں برطانوی شہری جبکہ زخمیوں میں 1 نیوزی لینڈ اور 1 چینی شہری بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو کھٹمنڈو کے سپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بس کا راستہ
بس سیاحتی شہر پوکھرا سے دارالحکومت کھٹمنڈو جا رہی تھی۔








